21 مارچ 2026 - 06:53
قطر نے ایران کی حمایت کا الزام لگا کر کچھ صحافیوں کو گرفتار کر لیا!

کچھ صحافیوں اور میڈیا کارنوں کو ـ جن کا ضمیر عرب حکام کے برعکس، بیدار ہے ـ قطری ریاست کے حکام کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے ہیں!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || قطری حکام نے کچھ صحافیوں اور میڈیا کارنوں کو ـ جن کا ضمیر عرب حکام کے برعکس، بیدار ہے ـ حراست میں لیا ہے۔

فلسطینی نامہ نگار "مُنیٰ حوا" ـ جو الجزیرہ کے ساتھ تعاون بھی کرتی رہی ہیں ـ ان ہی افراد میں سے ایک ہیں، جن کا  X اکاؤنٹ بھی ان کی دسترس سے خارج کیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ دستاویزی فلم ساز "تامر مسحال" بھی ـ جو الجزیرہ کے لئے دلچسپ اور مقبول پر پروگرام "مَا خَفِیَ أعظم" تیار کرتے ہیں، بھی قطر میں گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

کئی دوسرے میڈیا کارکن ـ جنہوں نے سوشل میڈیا میں، حالیہ دنوں میں صہیو-امریکی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی مزاحمت کی تعریف و تمجید کی تھی ـ بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha